Home Latest News Urdu بلوچ قبائلی رہنماؤں کا سی پیک منصوبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 11, 2019

بلوچ قبائلی رہنماؤں کا سی پیک منصوبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی۔۔۔۔

بلوچستان کے قومی رہنماؤں کے سی پیک منصوبہ کے مخالف ہونے کے حوالے سے اکثر افوائیں پھیلائی جاتی ہیں لیکن بلوچ رہنماؤں نے نہ صرف سی پیک منصوبہ کی پیش رفت کے عمل میں مکمل مدد فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے بلکہ بلوچستان میں اس میگا پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے جبکہ انہوں نے مغربی ذرائع ابلاغ میں سی پیک منصوبہ کے حوالے سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈا کا تعمیری سوچ کے فروغ کے زریعے تدارک کرنے کا بھی اظہار کیا ہے۔بلوچ قومی رہنماؤں کا وفد جس میں گورنر بلوچستان،سابق وزیراعلٰی بلوچستان،بلوچستان کیبنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ممبران،قبائلی رہنماؤں کے علاوہ سینیٹر محمد شامل ہیں نے چین کے صوبہ سنکیانگ کادورہ کیا اور سلک روڈ کمیونٹی بلڈنگ سنکیانگ کا افتتاح کیا جو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو فورم کے تحت عوام کے درمیان قربتیں بڑھانے کی ایک کڑی ہے۔اس دوران گورنر بلوچستان نے تعلیم،زراعت اور خواتین کی ترقی سے متعلق شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چین کے تعاون سے بلوچستان میں مختلف جامعات اور ٹریننگ سینٹرز کو فروغ حاصل ہوگا تاکہ مقامی آبادی ان مواقعوں سے مستفید ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …