Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کےسبب پاکستان اور چین رابطہ سازی اور سماجی و اقتصادی ترقی کی جانب گامزن۔۔۔شاہ محمود قریشی۔۔
Latest News Urdu - September 11, 2019

سی پیک منصوبہ کےسبب پاکستان اور چین رابطہ سازی اور سماجی و اقتصادی ترقی کی جانب گامزن۔۔۔شاہ محمود قریشی۔۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے ملک سے غربت کے خاتمے کی مہم کے تحت حیرت انگیز طور پر کامیابی کی بلندیوں کو چھوا ہے اور یہ عوامی جمہوریہ چین کی قیام سے اب تک ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے چین کی کامیابیوں کے سفر کو نہایت خوش آئینداور اسے پاکستان کے لئے لائق تقلید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو سماجی و اقتصادی شعبے کی ترقی کے لئے چینی تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اور اس سے متصل بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے ثمرات کے سبب پاک چین دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرکے دونوں دوست ممالک کو رابطہ سازی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح و بہبود اور اقتصادی شعبے کو ترقی اور بہتری کی جانب گامزن کرنے کے مواقع میسر آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…