پشاور-کابل موٹروے کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت سے افغانستان کے سی منصوبہ میں شمولیت کی راہ ہموار۔۔۔۔
گزشتہ ہفتے چین،پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کو سی پیک منصوبہ کی توسیع کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سہ فریقی مذاکرات میں پشاور-کابل موٹروے کی تعمیر پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے اور اس موٹروے کو چائینہ-افغانستان-پاکستان پلس کوآپرشن کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق پشاور-کابل موٹروے افغانستان کے سی پیک منصوبہ میں شمولیت کی راہ ہموار کرے گا۔جبکہ اس روڈ کے ذریعے علاقائی رابطہ کاری کے عمل کے فروغ سے افغانستان کو گوادر تک رسائی حاصل ہوگی جس سے اس کے ملکی تجارتی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ افغانستان کی موٹروے کی تعمیر سے متعلق یاداشت پر دستخط سے نہ صرف افغانستان کے سی پیک منصوبہ میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے بلکہ چینی صدر شی جنگ پنگ کی سی پیک منصوبہ سے جڑےبیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو میں 165ممالک کو شامل کرنے کی دوراندیش حکمت عملی کو بھی تقویت ملی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …