Home Latest News Urdu ایف پی سی سی آئی اور سی سی آئی آئی پی کے درمیان چائینہ-پاکستان جوائینٹ بزنس اینڈانوسٹمنٹ کمیٹی سے متعلق یاداشت پر دستخط۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 13, 2019

ایف پی سی سی آئی اور سی سی آئی آئی پی کے درمیان چائینہ-پاکستان جوائینٹ بزنس اینڈانوسٹمنٹ کمیٹی سے متعلق یاداشت پر دستخط۔۔۔۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ چائینہ کونسل فار انٹرنیشنل انوسٹمنٹ پروموشن کی جانب سے منعقدہ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق 7تا10ستمبر تک جاری رہنے والے اس تین روزہ فورم کا انعقاد چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں کیا گیااور اس میں کئی بین الاقوامی اعلٰی سطحی شخصیات نے شرکت کی۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے چائینہ-پاکستان انوسمنٹ فورم میں خصوصی طور پر شرکت کی۔سیمینار میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے پاکستان میں سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی زونز کی اہم خصوصیات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے ڈاکٹر بیگ اور سی سی آئی آئی پی کے ایگزیکٹیو وائس پریزڈنٹ لیو زیو زانگ اور سیکریٹری جنرل کے درمیان دونوں ملکوں میں چائینہ-پاکستان جوائینٹ بزنس اینڈ انوسٹمنٹ کمیٹی کے ذریعے باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق یاداشت پر دستخط کیا گیا۔جبکہ اس دوران پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر دیار خان اور سی سی آئی آئی پی کی صدر ما شیو ہونگ بھی موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔