رکشئی سپیشل اکنامک زون کا قیام پاکستان میں صنعتی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کا خیبر پختونخواہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ چین رکشئی سپیشل اکنامک زون کے قیام میں پاکستان کو خصوصی مدد فراہم کر رہا ہے اور اس کی تکمیل پاکستان میں صنعتی شعبے کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کے پی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات میں کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں معدنیات،پٹرولیم،زراعت کے شعبوں اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔خیال رہے کہ چینی سفیر نےاس سے قبل بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے طور خم بارڈر کو چوبیس گھنٹے کھولے رکھنے کے اقدام کو نہایت خوش آئیند قرار دیا اور مزید کہا کہ چین طور خم بارڈر پر برف خانہ اور ہسپتال کی تعمیر کےعلاوہ کسٹم سے متعلق سہولیات کی فراہمی کا خواہاں ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …