Home Latest News Urdu نیپرا کاسی پیک منصوبہ کے توانائی پراجیکٹس کے زیرِ غور ٹیرف جلد تعین کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 14, 2019

نیپرا کاسی پیک منصوبہ کے توانائی پراجیکٹس کے زیرِ غور ٹیرف جلد تعین کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کی پیش رفت کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اٹھاونویں اجلاس میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے توانائی کے پراجیکٹس بشمول پورٹ قاسم اور گوادر کے 300میگاواٹ کول پراجیکٹس کے ٹیرف کے تصفیہ طلب امور کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس دوران پاور ڈویژن سیکریٹری نے سی پیک منصوبہ کے توانائی پراجیکٹس کی طلب اوررسد سے متعلق تحقیقی رپورٹ اکتوبر 2019تک مکمل کرنے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ انہوں نےچینی حکومت اور دیگر تین کمپنیوں کی جانب سے اس ضمن میں مدد فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔