Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل۔۔۔۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
Latest News Urdu - September 14, 2019

سی پیک منصوبہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل۔۔۔۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کی سر براہی میں سی پیک منصوبہ کی پیش رفت کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے اٹھاونویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس اجلاس میں سی پیک کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کے مراحل میں درپیش مشکلات کا جائزہ لے کر انہیں جلد از جلد حل کرکے پراجیکٹس کو بروقت تکمیل کو پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا کر اس منصوبہ کو ایک نئی جہت سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سٹریٹیجک حوالے سے پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ میگا پراجیکٹ پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور پائیدار خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اس اجلاس میں چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ اور کئی چینی تجارتی اداروں کے نمائیندوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔چینی سفیر نے اس دوران کہا کہ سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے دیگر اقدامات کی نسبت الگ نوعیت کا حامل ہے کیونکہ اس منصوبہ میں دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کی آمیزش شامل ہونے کے سبب پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے خاص عزم سے متصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…