سی پیک منصوبہ کی تکمیل پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل۔۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی این ڈی آر سی چائنہ کے وائس چئیرمین سے ملاقات میں تبادلہ خیال۔۔۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ (این ڈی آر سی)کے وفد کی وائس چئیرمین نِنگ جیزی کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے معاشی استحکام اور دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہاردو طرفہ شراکت داری کے تعلقات کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے چین کے این ڈی آر سی کے وائس چئیر مین کی پاکستان آمد کو سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے نیگ شگون قرار دیا جبکہ چین اور پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کو خوش اسلوبی سے تکمیل کو پہنچایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ میں نئے پراجیکٹس کو شامل کرنے سے دوسرا مرحلہ مزید مضبوط ہوگا۔