Home Latest News Urdu پاکستان اور چین پاکستانی توانائی کی منڈی کے شعبے پر مشترکہ سٹیڈی رپورٹ کا اجراء کریں گے۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 12, 2019

پاکستان اور چین پاکستانی توانائی کی منڈی کے شعبے پر مشترکہ سٹیڈی رپورٹ کا اجراء کریں گے۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ نویں میٹنگ میں چین نے حکومتِ پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سی پیک منصوبہ کے توانائی کے منصوبوں میں مستقل محصولات اور بجلی کے نرخوں کی ضمانت کے علاوہ باقائدہ طور توانائی کی منڈی قائم کرے۔جبکہ دونوں فریقین نے سی پیک پالیسی کے ذریعے سے پراجیکٹس کی پائیدار ترقی و استحکام کے لئے دستاویزات پر دستخط بھی کیے ہیں۔اس کے علاوہ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے اور اس سے متعلق پراجیکٹس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ممکنہ خطرات سے بچنے اور پالیسیوں کی تبدیلی میں اثر وراسوخ کی جانچ پڑتال کے لئے دوطرفہ ابلاغ اور تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ چینی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان محصولات کی ادائیگی اور کرنسی کی قیمت میں تاخیر سے پیدا ہونے والے معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی توانائی کی پیداوار اور اس سے متعلق اقدامات خصوصاً پاور ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری سے سی پیک پراجیکٹس پر دوررس اثرات مرتب ہونگے۔جبکہ دونوں ملکوں کی مشترکہ ماہرین کے پینل نے پاکستان کی توانائی کی منڈی کے حوالے سے مشترکہ سٹیڈی رپورٹ کا اجراء کرے گا جس سے سال 2030-2019 کی توانائی طلب اور رسد کو مستحکم رکھنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔