سی پیک منصوبہ پاک-چین دوستی کی بے مثال رفاقت کا مظہر ہے۔ نائب چیئرمین سی پی پی سی سی، صوبہ جیانگشی۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے چین کے صوبہ جیانگشی کے پرویژنل کمیٹی آف دی پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس(سی پی پی سی سی) کے نائب چیئرمین چیئن جنکنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی بے مثال دوستی کی جڑیں باہمی اعتماد، باہمی عزت و تکریم اور سٹریٹیجک شراکت داری سے مربوط ہیں۔ انہوں نے کئی شعبوں میں چینی معاونت کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے نائب چئیرمین کو بتایا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط رفاقت کو قابلِ فخر تصور کرتا ہے۔اس موقع پر نائب چیئرمین چیئن جنکنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی ہر آزمائش پر پوری اترے گی اور سی پیک منصوبہ اسی مضبوط رفاقت کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور جیانگشی صوبے کے مابین دوطرفہ باہمی تعاون کومستحکم کرنا ہے۔