Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کا پہلی بار پاکستان میں آل سٹیل ریڈیل ٹائر کی پیداوار کے لئے مشترکہ تجارتی سرگرمی پر اتفاق۔۔۔
Latest News Urdu - November 19, 2019

چین اور پاکستان کا پہلی بار پاکستان میں آل سٹیل ریڈیل ٹائر کی پیداوار کے لئے مشترکہ تجارتی سرگرمی پر اتفاق۔۔۔

سروس انڈسٹریز لمٹیڈ اور چائینیز چاؤ یانگ لونگ مارچ ٹائر کمپنی نے پاکستان میں ٹرکوں اور بسوں کے آل سٹیل ریڈیل ٹائرز کی پیداوار سے متعلق 250 ملین ڈالر کی لاگت کے معاہدے پر دستخط کیا ہے۔مشیر وزیر اعظم برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبد الرزاق داؤد اس معاہدے کے دوران خصوصی طور پر موجود تھے۔اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں پہلی بار آل سٹیل ریڈیل ٹائرز کی پیداواری یونٹ قائم کرنے میں خصوصی مدد فراہم کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے تمام روٹس فعال ہوجانے کے بعد تمام مال بردار ٹرکس پاکستان میں تیار کئے گئے ٹائرز استعمال کریں گے۔اس کے ساتھ مشترکہ سرگرمی سے پاکستان میں ٹائر کی درآمدات کا خاتمہ ہوگا جس سے لاکھوں ڈالرز کی بچت ہوگی جبکہ پاکستان ٹائرز برآمد کرنے کے بھی قابل ہو جائے گا۔اس دوران سروس ٹائر ڈویژن کے ہیڈ عمر سعید کا اس مشترکہ سرگرمی کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس معاہدے میں سروس انڈسٹریز 51فیصد حصص کا مالک ہوگا۔جبکہ اس کی پیداوار 2020ء سے شروع ہوجائے گی اور اس سے ابتدائی طور پرتقریباً 600,000 ٹائرز کی پیداوار ہوگی۔ اس موقع پر سروس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف سعید کا کہنا تھا کہ %70 فیصد پیداوار سے مقامی ضرورت پوری ہوگی جبکہ %30 پیداوار کو برآمد کیا جائے گا جس سے 100ملین ڈالر کی آمدن حاصل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔