Home Latest News Urdu 22 چینی کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں پیداواری یونٹس کا قیام عمل میں لائیں گی۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 21, 2019

22 چینی کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں پیداواری یونٹس کا قیام عمل میں لائیں گی۔۔۔۔

حکومتِ پنجاب نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کے لئے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم-3 خصوصی اقتصادی علاقےکا افتتاح 21 نومبر 2019ء کو کیا گیا ہے۔جو رکشئی سپیشل اکنامک زون اور دھابیجی سپیشل اکنامک زون ہی کی طرح اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس ضمن میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کے ایم-4 ساہیانوالہ انٹرچینج کے قرب و جوار میں 4000 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں پاکستانی صنعتکاروں کی جانب سے8۔1ارب ڈالر کی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ موصول ہوئی ہے۔ اسی طرح اس انڈسٹریل سٹی میں 22 چینی کمپنیاں اپنی پیداواری یونٹس لگائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال خصوصی اقتصادی علاقے میں چینی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …