امریکہ کے تحفظات سی پیک منصوبہ پر کسی طور اثر انداز نہیں ہونگے۔۔۔شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر خارجہ
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کے سی پیک منصوبہ کے حوالے سے تحفظات اور الزامات کسی طور پر اس منصوبے پر اثرانداز نہیں ہونگے اور نہ ہی امریکہ کا کوئی اثرو اسوخ ان کو متاثر کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے سی پیک منصوبے کو قرضوں کا دلدل قرار دیے جانے والے بیان کو سختی سے رد کرتا ہے ۔انہوں نے اس ضمن میں مزیدوضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مجموعی 74ارب ڈالر کے بیرونی قرضہ جات میں صرف 9۔4ارب ڈالر سی پیک منصوبہ سے مشروط قرضے ہیں۔جبکہ سی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان کےقرضوں میں اضافے کے حوالے سے تحفظات محض جھوٹ کا پلندہ کے سوا کچھ نہیں۔یاد رہے کہ امریکہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ایلس ویلز نے سی پیک کے حوالے سے الزامات لگائے ہیں اور سی پیک منصوبے کوچین کے لئے ایک سود مند پراجیکٹس جبکہ پاکستان کے لئے قرضوں کا دلدل قرار دیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…