Home Latest News Urdu پاکستان سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں یوان پانڈہ بانڈ کا اجراء کرے گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 30, 2019

پاکستان سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں یوان پانڈہ بانڈ کا اجراء کرے گا۔۔۔۔

حکومتِ پاکستان نے سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں 1ارب ڈالر کی لاگت کے یوان بانڈذ بنام پانڈہ بانڈ کا اجراء کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ چائینیز پانڈہ بانڈز دنیا کی تیسری بڑی بانڈز کی منڈی ہے۔ اس ضمن میں حبیب بنک لمٹیڈ کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ چینی ایجنسیوں کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگز کی منتظر ہے جس کے لئے کچھ عرصہ درکار ہوگا۔اسی طرح حبیب بنک لمٹیڈ پانڈہ بانڈز کے اجراء میں حکومتِ پاکستان کو مدد فراہم کررہا ہے۔اس حوالے سے ایک سینیئر بنکر کا کہنا ہے کہ پانڈہ بانڈ اداراتی سرمایہ کاروں کی طلب کو پورا کرے گااور بنکوں اور انشورنس کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ حبیب بنک لمٹیڈ کے صدر اور سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ پانڈہ بانڈ انفرادی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرے گا اور اس کی مدد سے ملکی قرضہ جات کے سبب پیدا ہونی والی تشویش ناک صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔