Home Latest News Urdu سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا چین سے باہمی تعاون کے فروغ سے تعمیر و ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 1, 2019

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا چین سے باہمی تعاون کے فروغ سے تعمیر و ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔۔

سارک چیمبر آف کامرس(سارک سی سی آئی) اینڈ انڈسٹری کے صدر روان ادیرے سنگھے نے خطے میں وترقی اور خوشحالی اور اقتصادی نمو کے ذریعے سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما کرنے کے لئے چین کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ساؤتھ ایشیاء بزنس”میٹنگ میں شرکت کے لئے سری لنکا کا رخ کرنے والے پاکستان سارس چیمبر کے وفد اور سینئر نائب صدر افتخار علی ملک سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سارک سی سی آئی چین اور سارک اقوام کے مابین تجارت کے فروغ کے لئے خصوصی توجہ دے رہا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے سارک کے رکن ممالک پر خطے میں رابطہ سازی عمل کو فروغ دینے سے مشروط پراجیکٹس جن میں ون بیلٹ ون روڑ انشی ایٹیو اور اس سے جڑے چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے ثمرات سے احسن طریقے سے استفادہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سارک سی سی آئی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین انفرادی طور پر سارک ممبر ممالک پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے سارک ممبر ممالک یکساں حکمت عملی اور میکنیزم اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا قوی امکان

چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم او یو پر دستخط کا امکان ہے۔…