چینی سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند۔۔۔۔۔
چینی سٹاک ہولڈرز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کا چین میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کی معقول سٹاک ایکسچینج میں بہترین مواقعوں کے باعث چینی سرمایہ کار 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی سٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں اپنے منتظمین سے ریگولیٹری منظوری کے انتظار میں ہیں۔ جبکہ انہوں نے اس ضمن پر خاص توجہ دینے کیلئے حکومت سے بھی اصرار کیا۔ اس کے علاوہ ان کا گزشتہ دنوں ہونے والے پاکستان سٹاک ایکچینج اور شینزن سٹاک ایکسچینج کے مابین تجارت کے فروغ اور سرولینس سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے طے پانے والے 85۔2 ملین ڈالر کی لاگت کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کے سبب پاکستان سٹاک ایکچینج جدید تجارتی منڈی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر سٹاک ایکسچینز کے ساتھ مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی۔