پاکستانی گوشت کے برآمدکار چین کی گوشت منڈی میں شمولیت کے متمنّی۔۔۔۔
کمیٹی آف چائینہ-پاکستان چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل عدنان حفیظ نے کہا ہے کہ چین کی بڑی گوشت کی منڈی میں کثیر طلب کے باعث کئی پاکستانی گوشت برآمدکاروں نے رسائی حاصل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں ایک سال کے لئے گوشت کی برآمد کے حوالے سے فوری ایک سال کا معاہدہ کرنے سے متعلق اپنی دستیابی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ چین اپنی مقامی گوشت کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ویتنام، برازیل اور آسٹریلیا سے گوشت درآمد کرتا ہے۔عدنان حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سے گوشت کے معیار کی جانچ اور وبائی امراض کے خطرات کے معائینہ کے بعد پاکستانی برآمدکار چین کی گوشت کی مارکیٹ میں شمولیت کے اختیارات حاصل ہو سکیں گے۔