سی پیک منصوبہ کے مغربی روٹس میں شامل ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے پر کام کی پیش رفت جون2020ء میں مکمل ہو جائےگی۔۔۔۔۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)کے ایک عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے مغربی روٹس کا اہم پراجیکٹ ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے پر کام کی پیش رفت جون2020ء میں مکمل ہوجائے گی۔واضح رہے کہ ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان کے سفر کی مسافت میں کمی آئے گی اور پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دورافتادہ اور ترقی پذیر علاقوں میں بھی بہتری آئے گی۔285کلو میٹر پر محیط چار لائینی شمال جنوبی اس موٹروے کا آغاز فتح جھنگ انٹرچینج کے قریب پشاور- اسلام آباد موٹروے کے ہکلہ کے مقام سے ہوکر یاریک کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان میں اختتام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس موٹروے کے قریب 100میٹر کا رستہ بھی ہے جس کو چار سے چھ لائنی کرکے توسیع بھی کی جائے گی۔اس موٹروے پر 12758ملین روپے کی لاگت آئے گی جو پی ڈی ایس پی میں شامل ہے اور اس پراجیکٹ کی 80فیصد عملی پیش رفت بھی مکمل کی جا چکی ہے۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…