Home Latest News Urdu پاکستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار کرنے پر 4 چینی شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 7, 2019

پاکستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار کرنے پر 4 چینی شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔

پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور سی پیک منصوبہ کو تقویت پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی چار چینی شخصیات کو پاکستان کے سول ایوارڈسے نوازاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شوشاؤشی 2013 سے 2017 تک چینی ادارے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی)میں چیئرمین کی خدمات سرانجام دیں۔ سی پیک منصوبہ کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹس کے مراحل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بنیادی کردار کے اعتراف میں انھیں ہلالِ پاکستان ایوارڈ دیاگیا ہے۔پاکستان سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے بیجنگ میں پاکستان سفارت خانہ میں منعقدہ تقریب میں انہیں صدرِ پاکستان کی وساطت سے ہلالِ پاکستان سے نوازا۔اس کے علاوہ ایوارڈ سے نوازی گئی دوسری شخصیت انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی(آئی ڈی سی اے) کےسربراہ وانگ شیاؤ تاؤ کی ہے۔ان کا شمار جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی(جے سی سی)کے بانی کے طور پر ہوتاہے اور 2017ء میں جے سی سی میٹنگ کے لئے انہوں نے اسلام آباد کا بھی رخ کیا اور اس اہم میٹنگ میں دونوں اقوام نے سی پیک منصوبہ کے لانگ ٹرم پلان کو حتمی شکل دی۔ ان کی خدمات کے اعزاز میں ہلالِ قائد اعظم سے نوازا گیا ہے۔ اسی طرح ایوارڈ حاصل کرنے والی تیسری شخصیت چائینیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ وِد فارن کنٹریز(سی پی اے ایف ایف سی)کی نائب صدر محترمہ لین یی کی ہے۔ انہیں چین اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کی 65ویں سالگرہ کو منانے کی تقریب کے بہترین انتظامات کے اہتمام پر ستارہء پاکستان سے نوازا گیا ہے۔جبکہ چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی)کے انٹرنیشنل کوآپریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل لی شیو ڈونگ کو سی پیک منصوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے خصوصاً گوادر میں صنعتی پراجیکٹ کی پیش رفت میں اہم کردار ادا کرنے پر تمغہءپاکستان سے نوازا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔