Home Latest News Urdu اورنج لائن میٹرو ٹرین کی کامیابی سے آزمائشی سہولیات کی فراہمی کا آغاز۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 11, 2019

اورنج لائن میٹرو ٹرین کی کامیابی سے آزمائشی سہولیات کی فراہمی کا آغاز۔۔۔۔

صوبہ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی علی ٹاؤن لاہور سے آزمائشی سفر کا باقائدہ افتتاح کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کی انفراسٹریکچر کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میٹرو ٹرین پہلا ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ہے جسے سی پیک منصوبے کے تحت تکمیل کو پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب اور چین نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنا کر پاک-چین دوستی کے رشتے کو امر کیا ہے۔ انہوں نے اس ٹرین سروس کو بہترین دوست ملک چین کی جانب سے لاہوریوں کے لئے ایک تحفہ قرار دیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین مکمل طور پر ماحول دوست سواری ہے اور یہ عوامی سطح پر پاکستان کے پبلک ٹرانسپورٹ میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی ٹرین متعارف کروائے گی۔ جس کے سبب نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی بلکہ میٹروٹرین سروس ٹریفک کے بہاو پر قابو پانے میں بھی مدد دے گی۔اس کے علاوہ اس پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و کلچر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اس ٹرین کی سہولت سے تقریباً 2،500،000 مسافر روزانہ کی بنیاد پر استفادہ حاصل کریں گے اور اس سے سالانہ 15ارب روپے کی بچت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…