Home Latest News Urdu چین کی جانب سے سالانہ 150,000 پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 17, 2019

چین کی جانب سے سالانہ 150,000 پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء۔۔۔۔۔

لاہور میں قائم چین کے قونصل خانہ کے ڈپٹی قونصل جنرل پینگ زینگکو نے پنجاب یونیورسٹی کے چائینہ سٹیڈی سینٹر میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چین پاکستان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اور پاکستان کو اسی معیار کی پاور پلانٹ ٹیکنالوجی دی جو خود بیجنگ بھی استعمال کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ ماحول دوست توانائی پیدا کر رہا ہے۔ چینی ڈپٹی قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ چین سالانہ 150,000 پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء کرتا ہے۔ اسی طرح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی کمرشل سہولیات کی فراہمی کا باقائدہ آغاز جنوری 2020ء سے ہو جائے گا اور اس کے سبب لاہوریوں کو بہترین نقل و حمل کی سہولیات فراہم ہونگی۔ چین کی سیچوان یونیورسٹی کے نائب صدر یان شی جنگ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ان کی یونیورسٹی نے پاکستان کے حوالے سے 20 سے زائد کتابیں شائع کیں ہیں۔اس کے علاوہ چین کی سیچوان یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے مابین اساتذہ اور محققین کے ثقافتی تبادلوں اور سائنسی شعبوں میں تحقیق سمیت کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے یاداشت پر بھی دستخط کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …