پاکستان سی پیک منصوبہ کی مدد سے اپنے سیاحتی شعبے کو فروغ دے گا۔۔۔۔۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آف خیبر پختونخواہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسن داؤد بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان چینی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کے ذریعے سے اپنے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نے روڈ انفراسٹریکچر میں بہتری کے ذریعے سے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں اور شاہراہوں کی حالتِ زار میں بہتری نے مسافتِ سفر میں کمی کے ساتھ ساتھ سفر کو آرام دہ بھی بنایا ہے۔اسی طرح سی پیک منصوبہ کی مدد سے پاکستان کو اپنے اہمیت کے حامل محل و قوع کے ذریعے سے عالمی طور پر رابطہ سازی بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔