چین کی سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ”سمائلنگ فیس ماڈل” متعارف کرانے کی ترغیب ۔۔۔۔
چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے “سمائلنگ فیس ماڈل” کی توثیق کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان سماجی-اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے اہم محرک قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ماڈل کے سلسلے کو گزشتہ ماہ نومبر میں چائینہ نیشنل کنونشن سینٹر، بیجنگ میں منعقدہ 11 ویں چائینہ اوورسیز انویسٹمنٹ فیئر میں آگے بڑھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ”سمائلنگ فیس ماڈل” کا دائرہ کار ایک منصوبے کے لئے تعاون تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ مشترکہ ترقی کے اصول پر عمل پیرا ہوکر بہترین شراکت داری کے ذریعے سے پائیدار تعمیر و ترقی کے منازل کو طے کرنے سے مشروط ہے۔ اسی طرح یہ کاروباری ماڈل صنعتی انفراسٹریکچر کے چَین میں جدت پیدا کرنے کے ذریعے سے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو سے جڑا سی پیک منصوبہ”سمائلنگ فیس ماڈل” کی واضح مثال ہے۔ اس طرزِ کاروبار کی ساخت ”بندرگاہ-صنعت-شہر”یا ”پورٹ- لاجسٹکس-شہر” سے مشروط ہوتی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …