ساؤتھ چائینہ ایئر لائنز کی گانگڈونگ-ینان-اسلام آباد فضائی سروس کی فراہمی کا باقائدہ آغاز۔۔۔۔۔۔
چائینہ ساؤتھ ایئر لائنز نے چین کے صوبوں گانگڈونگ اور ینان سے پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد کے لئے فضائی سروس کا باقائدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس فضائی سروس کا روٹ چین کے صوبہ گانگڈونگ کے شہر گوانگژو سے شروع ہوکر براستہ ینان کے شہر کنمنگ سےاسلام آباد پر اختتام پذیر ہوگا۔ جب کے اسی سلسلے میں پہلی تھری سٹاپ فلائٹ سی زیڈ 6071 نے اسلام آباد کے لئے اپنی اڑان بھی بھر لی ہے۔ اس کے علاوہ کنمنگ سے اسلام آباد کی فلائٹس ہفتے میں بدھ، جمعہ اور اتوار کے ایام میں ہونگی جبکہ ہفتے کے دیگر ایام میں ان فلائٹس کی اسلام آباد سے کنمنگ کی جانب واپسی ہوگی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…