گوادرسمارٹ سٹی ماسٹر پلان کے ثمرات
.
چائینہ کمیونکیشنز کنسٹریکشن کمپنی نے پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے اشتراک سے سی پیک کے تحت گوادر سمارٹ سٹی ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔ اس منصوبے سے خطے میں لوگوں کی معاشی و اقتصادی نمو متوقع ہے۔ ماسٹر پلان کے تحت بجلی کی پیداوار اور پانی کوصاف کرنے والے پلانٹوں کی تنصیب سے لوگوں کی توانائی اور پینے کےپانی کی طلب پوری ہوگی۔ گوادر کے بڑے شہروں کے ساتھ رابطوں کے امکانات بڑھ جانے سے یہ خطہ کراچی کے مقابلے میں معاشی مرکز بنے گا۔ ماسٹر پلان کے تحت گوادر کو ٹیکس اور اسلحہ سے پاک شہر بنانا یقینی ہوگا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا خیال ہے کہ گوادر ماسٹر پلان مقامی لوگوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔