گوادر بندرگاہ علاقائی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل،پاکستانی سفیر معین الحق۔
Enter Your Summary here.
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی صنعتی نقل مکانی، زرعی جدت کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون، روزگار کے مواقع اور سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی کے حال ہی میں ہونے والے 10ویں اجلاس میں سی پیک فریم ورک کے تحت وسیع پیمانے پر تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے اور تعاون کے مزید شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعت پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام بھی شامل ہے۔ مزید برآں انہوں نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے دوران گوادر پورٹ اور فری ٹریڈ زون سمیت سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …