آرمی چیف نےایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت کے موقع پر پاک چین دو طرفہ دفاعی تعاون کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔
.
چینی ساختہ ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم (ایچ آئی ایم ڈی اے ایس) کی پاکستان ڈیفنس میں شمولیت کے موقع پر دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی استحکام کے لیےاسٹریٹجک دفاعی تعاون نہایت ضروری ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے پاکستان کا فضائی دفاع ناقابل تسخیر ہو جائے گا۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے جدید ترین چینی ساختہ وی ٹی-4ٹینک کی دفاعی صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …