Home Latest News Urdu آرمی چیف کی چینی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون اورسی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - July 30, 2022

آرمی چیف کی چینی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون اورسی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اوراپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments Off on آرمی چیف کی چینی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون اورسی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …