Home Deputy PM Visit to China 2024 اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

.

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر گفتگو ہوئی جبکہ اسحاق ڈار اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم نے تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے توانائی اور انفراسٹرکچر میں سی پیک کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور صنعت، زراعت، معدنی ترقی کے شعبوں میں دوسرے مرحلے کے تحت مثبت منافع پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چین کے ایگزیٹو نائب وزیر اعظم نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور باہمی خوشحالی اور ترقی کے لیے سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا۔

Comments Off on اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …