Home Latest News Urdu افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج کابل میں منعقد ہوگا
Latest News Urdu - August 20, 2025

افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج کابل میں منعقد ہوگا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج چین، افغانستان اور پاکستان کی سہ فریقی اعلیٰ سطحی کانفرنس ہوگی جس میں تینوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔ اس سہ فریقی اجلاس میں چین کی نمائندگی چینی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹ بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ خیال ہے کہ اجلاس کے ایجنڈا پر انسداد دہشت گردی، علاقائی روابط، امن، اقتصادی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی افغانستان تک توسیع پر توجہ مرکوز ہوگی۔

Comments Off on افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج کابل میں منعقد ہوگا

Check Also

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان