امریکہ سی پیک منصوبہ کی بے بنیاد اور گمراہ کن تصویر پیش کرنے میں سرگرمِ عمل۔۔۔دی پاکستان اکانومی واچ۔
Enter Your Summary here.
دی پاکستان اکانوی واچ(پی ای ڈبلیو) نے امریکہ کی جانب سے چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے اٹھائے گئے بے بنیادالزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سفارت کاروں کی جانب سے سی پیک منصوبہ کی بے جامخالفت سے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو سے متصل میگا پراجیکٹ کے خلاف سازشیں صاف عیاں ہوتی ہیں۔پی ای ڈبلیو نے واضح کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ کا آغازدونوں ملکوں نے باہمی اتفاق سےباہمی اہداف کو ملحوظِ نظر رکھ کر کیا ہے۔سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے پاکستان میں انفراسٹریکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملی ہے۔پی ای ڈبلیو نے مزید کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کوپاکستان پر قرضوں کا بوجھ بنائے بغیر شفافیت کو یقینی بنا کر تعمیر و ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔