آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال
۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔آرمی چیف نے پی ایل اے کےکمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کے مظاہرےکا بھی مشاہدہ کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…