اکیسویں صدی نے پاک چین تعلقات کو ایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے، پینگ ژینگو۔
.
عوامی جمہوریہ چین کے قائم مقام قونصل جنرل پینگ ژینگو لکھتے ہیں کہ 21 مئی 1951 کو عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات استوار کیے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ گذشتہ 70 سالوں کے دوران بین الاقوامی امور میں تبدیلیوں کے باوجود چین اور پاکستان کے مابین مضبوط رشتہ برقرار ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ پُرجوش اور پُرخلوص رشتے کو ایک قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے جس کا احترام نسل در نسل جاری رہتا ہے۔دونوں اقوام میں مراسم کا آغاز دو ہزار سال قبل اس وقت ہوا جب دونوں ممالک قدیم سلک روڈ کے ذریعے سے جڑے تھے۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ یہ دوستی مستقل طور پر مضبوط اور گہری ہوتی رہی ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اکیسویں صدی نے ان دو طرفہ تعلقات کو نئی شکل دی ہے کیونکہ اپریل 2015 میں صدر ژی جن پنگ کے تاریخی دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعلان کیا اور سی پیک معاہدے پر دستخط کیے جس سے چین اور پاکستان کے مابین دوستانہ رابطوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔