Home Latest News Urdu ایف آئی ای ڈی ایم سی کی جانبسی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان کا ٹیکنالوجی کا شعبہ مستحکم ہوجائے گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 21, 2020

ایف آئی ای ڈی ایم سی کی جانبسی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان کا ٹیکنالوجی کا شعبہ مستحکم ہوجائے گا۔۔۔۔

Sharza Enter Your Summary here.

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اپریل کے مہینے میں چائینیز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن(این ڈی آر سی)سی پیک منصوبہ سے جڑےپاکستان میں تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس کا تخمینہ مقرر کرنےکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ چین نے سی پیک منصوبہ کے دوسرےمرحلے کے لئے 1ارب ڈالر تک کے خصوصی گرانٹ کا اجراء کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں انڈسٹریل زونز اور مین لائن-Iمنصوبے کو خاص طور پر ملحوظِ نظر رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف