ایم ایل-1 ریلوے پراجیکٹ کو سی پیک منصوبے کی شہ رگ کا مقام حاصل ہے ۔۔۔۔شیخ رشید احمد۔وزیر ریلوے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان، ریلوے کے شعبے میں چینی مہارتوں اور ترقی سے استفادہ کرکے خاطر خواہ نتائج حاصل کرے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ سی پیک منصوبہ کیلئے شہ رگ کی اہمیت کا حامل ہے۔ 1872 کلومیٹر پر محیط مین لائن-1ریلوے پراجیکٹ کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی تجدید اور بحالی میں اضافے سے مشروط ہے۔اسی طرح مین لائن-1پراجیکٹ پاکستان کی آزادی سے اب تک ریلوے ٹریک کی تجدید کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا ہے اور اس پر تقریباً 2۔9 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت اس پراجیکٹ کے مالی امور کو نمٹانے کی حامی بھری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اس پراجیکٹ پر گفت وشنید آخری مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔ یاد ہے کہ وزارت ریلوے نے اس پراجیکٹ کی سمری پی سی-1 کی منظوری کے لئے وزارت منصوبہ بندی کو بھجوائی ہے جبکہ دونوں ملکوں کی حال ہی میں ہونے والی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی میٹنگ میں ایم ایل-1پراجیکٹ کو اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیا گیا ہے اور دو طرفہ حکومتوں نے ریلوے کے جال کو پورے ملک میں پھیلانے کے بعد اس کے دائرہ کار کو خطے کے دیگر ممالک تک پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…