Home Latest News Urdu ایکسپرٹ نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دے دیا۔
Latest News Urdu - March 3, 2022

ایکسپرٹ نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دے دیا۔

.

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر زاہد انور خان نے کہا ہےکہ یہ بات ناقابل تردید ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی سی پیک کا ایک کلیدی جز ہے۔ موجودہ حکومت کا اولین مقصد ملک کے تمام صوبوں بالخصوص بلوچستان میں انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے کہ حکومت اپنی کوششیں ملک کے نوجوانوں پر مرکوز کر رہی ہے جو کہ آبادی کا تقریباً 64 فیصد ہیں۔

Comments Off on ایکسپرٹ نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دے دیا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…