Home Latest News Urdu ایکنک نے 11.3 ارب ڈالر کی لاگت کے سی پیک منصوبوں کی منظوری دے دی
Latest News Urdu - November 1, 2022

ایکنک نے 11.3 ارب ڈالر کی لاگت کے سی پیک منصوبوں کی منظوری دے دی

.

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران چین کی حکومت کو سی پیک کے بنیادی ڈھانچے کے دو منصوبوں کو تیزی سے عمل میں لانے کے لیے پیش کرنے کے لیے پاکستان نے 11.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق1.3 ارب ڈالر کا کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ اور پاکستان ریلویز کے 10 ارب ڈالر کے مین لائن- ون پراجیکٹ دونوں کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے منظور کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے چند گھنٹے قبل ایکنک کے اجلاس میں کمیٹی نے دونوں منصوبوں کی “اصولی طور پر” منظوری دی ہے۔اس اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔

Comments Off on ایکنک نے 11.3 ارب ڈالر کی لاگت کے سی پیک منصوبوں کی منظوری دے دی

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…