Home Latest News Urdu بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بلوچستان ترقیاتی پیکج کے تحت1کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - August 11, 2021

بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بلوچستان ترقیاتی پیکج کے تحت1کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان۔

.

اپنے دورہ لسبیلہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے 1 کھرب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا افتتاح کیا ہے جو کہ ایک تاریخی ترقیاتی پیکج ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت مقامی لوگوں کی خوشحالی کے لیے صوبے کے قدرتی وسائل کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس میں شپ لفٹ اور ٹرانسفر سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سونمانی بیچ میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا تاکہ جنگلات کا سلسلہ بڑھایا جا سکے۔واضح رہے کہ اس ترقیاتی پیکج کا مقصد پاکستان کی سیاحت کو لسبیلہ سے گوادر تک بڑھانا ہے۔

Comments Off on بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بلوچستان ترقیاتی پیکج کے تحت1کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…