بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بلوچستان ترقیاتی پیکج کے تحت1کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان۔
.
اپنے دورہ لسبیلہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے 1 کھرب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا افتتاح کیا ہے جو کہ ایک تاریخی ترقیاتی پیکج ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت مقامی لوگوں کی خوشحالی کے لیے صوبے کے قدرتی وسائل کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس میں شپ لفٹ اور ٹرانسفر سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سونمانی بیچ میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا تاکہ جنگلات کا سلسلہ بڑھایا جا سکے۔واضح رہے کہ اس ترقیاتی پیکج کا مقصد پاکستان کی سیاحت کو لسبیلہ سے گوادر تک بڑھانا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں۔پاکستان میں تعینات چین کے قون…





