Home Gwadar Updates Urdu بلوچستان کے علاقے حب میں وزیراعظم عمران خان کا سی پی ایچ جی سی کول-فائرڈ پاور پلانٹ کا افتتاح۔۔۔۔۔۔مشترکہ پراجیکٹس کا خیر مقدم۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - October 22, 2019

بلوچستان کے علاقے حب میں وزیراعظم عمران خان کا سی پی ایچ جی سی کول-فائرڈ پاور پلانٹ کا افتتاح۔۔۔۔۔۔مشترکہ پراجیکٹس کا خیر مقدم۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے 21اکتوبر 2019کو بلوچستان کے علاقے حب میں چائینہ پاور حب جنریشن پلانٹ(سی ایچ پی جی سی) کا افتتاح کیا ہے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حب پاور پلانٹ سی پیک منصوبہ کے تحت سی ایچ پی جی سی اور حب پاور جنریشن کمپنی(حبکو) کا مشترکہ پاور پلانٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس مشترکہ پاور پلانٹ کو مستحکم اور کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں تجارتوں کی شروعات پر خواہشمندی کا اظہار کر رہی ہیں جس سے مقامی کمپنیاں،چھوٹے اور درمیانے تجارتی ادارے اور صنعتیں مضبوط ہونگی۔انہوں نے سی پی ایچ جی سی پلانٹ کے لئےمقامی کوئلہ بشمول تھرپارکر کے20فیصد ذخائر کو استعمال میں لانے پر زور دیا تاکہ ملکی خسارہ میں کمی لائی جا سکے۔وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان کے ماہی پروری کے شعبے میں بہتری آرہی ہے اوریہ بلوچستان کا واحد شعبہ ہے جس سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو سے جڑا اہم منصوبہ ہے۔ حکومت پاکستان چین کے تعاون سے اس منصوبہ میں کام کرنے والی افرادی قوت کو تکنیکی ٹریننگ دینے کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے سی پیک منصوبہ کی پراجیکٹس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلٰی جمال خان عالیانی کو لسبیلہ میں بھی خصوصی اقتصادی علاقہ بنانے کے احکامات جاری کیے۔واضح رہے کہ اس افتتاحی تقریب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…