بی آر آئی سے متعلق ایک اعلٰی سطحی ویڈیو کانفرنس میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینےکے عزم کی توثیق.
Enter Your Summary here.
بیلٹ اینڈ روڈانشی ایٹیو کے تحت بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے18 جون 2020ء کو بیجنگ میں”بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون: کووڈ-19سے نمٹنے میں اظہارِیکجہتی ” کے عنوان سے ایک اعلی سطحی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر بی آر آئی کے شراکت داروں نے کووڈ-19کی عالمی وبا میں عالمی طور پر مربوط انسانی ہمدردی کے جذبے کو بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورانہوں نے صحت عامہ کے نظام کی صلاحیتوں کو بڑھانے ، مربوط تحقیق ، علم اور تجربے کے اشتراک سے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ انہوں نے صحت سے متعلق مصنوعات کی مناسب فراہمی ، رسائی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ نیزمشترکہ بیان میں بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران طے پانے والے امور کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس آن لائن کانفرنس میں اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کے ساتھ 25 ممالک کے وزراء نے شرکت کی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …