بی آر آئی نے 420,000 ملازمتیں پیدا کیں اور 40 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا،چینی وزیر خارجہ کن گینگ
.
۔14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) نے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر کی فنڈنگ کو متحرک کیا ہے، 3,000 سے زائد باہمی تعاون کے منصوبے شروع کیے ہیں، 420,000 روزگار کے مواقع اور گزشتہ دہائی میں 40 ملین افراد کے لیے غربت کا خاتمہ کیا۔ کن گینگ نے یہ بھی بتایا کہ بی آر آئی نے دنیا کے تین چوتھائی ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…