بی آر آئی نے رابطہ کاری اور اقتصادی نمو کے کثیر مواقع پیدا کیے ہیں۔
.
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بی آر آئی پر ایک ویبینار کے دوران پاکستان کےبین الاقوامی تعلقات اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے علاقائی رابطے میں اضافہ ہوگا اور اس کے ممبروں کے لئے روشن مستقبل کا آغاز ہوگا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شفیع معیز ہالی نے کہا کہ بی آر آئی دنیا کی ایک بڑی آبادی کو فائدہ دے گی جو مختلف راستوں سے بہتر طور پر جڑ سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آرآئی کے اندر چین کی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری ایشیاء میں معیشتوں کے لئے تجارت اور نمو کے ایک نئے دور کی شروعات کرے گی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اطہر محبوب نے اختتامی کلمات میں کہا کہ سی پیک پاکستان کو اقتصادی نمو کی تبدیلی کی طرف لے جائے گا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…