بیجنگ میں منعقدہ اوریئنٹل سن شائن مقابلے میں پاکستانی طلباء ”بااثر ترین ہونے کا ایوارڈ” حاصل کرنے میں کامیاب۔۔۔۔۔
پاکستانی طلباء نے چین کے ڈپلومیٹک میڈیا سینٹر،بیجنگ میں منعقدہ نویں اوریئنٹل سن شائن ڈپلومیٹ نیشنل کسٹیوم مقابلے میں” بااثر ترین ہونے کے ایوارڈ” کے حقدار ٹھہرئے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل میگزین ”ڈپلومیٹ”نے اس مقابلے کا انعقاد کیا جس میں 11 سفارت خانوں کے شرکاء نے شرکت کی۔ ان گیارہ ٹیموں کے طلباء نے قومی لباس اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ میوزیکل ڈانس بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کو ”موسٹ انفلوونشل ایوارڈ” اور ”بیسٹ آرگنائزیشن ایوارڈ ”کے علاوہ کئی دیگرایوارڈز سے نوازا گیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …