Home Latest News Urdu بیجنگ میں پاکستان فلم ویک میں پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش۔
Latest News Urdu - August 6, 2021

بیجنگ میں پاکستان فلم ویک میں پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش۔

.

چین میں پاکستانی سفارت خانے اور چائینہ فلم ایڈمنسٹریشن نے بیجنگ میں پہلے پاکستان فلم ویک کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستان کی پانچ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں۔ نوجوان موٹرسائیکل سوار زینت عرفان کی زندگی پر بنی بائیوگرافیکل ایڈونچر ڈرامہ فلم موٹر سائیکل گرل پہلے ہی چائینہ فلم آرکائیو کے آرٹ سنیما میں پیش کی جا چکی ہے۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ان فلموں کی نمائش سے ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط میں مزید اضافہ ہوگا۔ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ اس فلم ویک سے ثقافتی تبادلے کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Comments Off on بیجنگ میں پاکستان فلم ویک میں پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …