بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو عالمگیر ترقی و خوشحالی کا ایک بہترین ذریعہ۔۔۔۔۔وفاقی وزیر خارجہ،شاہ محمود قریشی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو عالمگیری ترقی و خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لئے ایک بہترین ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔”بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو ان چینجنگ ریجنل ڈائنامکس” کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے چائینہ پاکستان سٹیڈی سینٹر(آئی ایس ایس آئی)نے 20 اور 21 نومبر 2019 کے ایام میں کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی اور شراکت داری بین الاقوامی سطح پر نمونہ عمل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوراخطہ تطبیق کے عمل کے ذریعے سے سے خوشحالی کے نئے مواقعوں کی تلاش میں ہےلٰہذا اکیڈمیا اور تجارت کے شعبوں پر خاص توجہ دے کر ملک کے مفاد عامہ کے لئے موثر پالیسیاں اپنانا وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






