Home Latest News Urdu تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز۔
Latest News Urdu - May 26, 2023

تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز۔

۔

 گوادر پورٹ سے پہلی بار براہ راست چین کے لیے ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔ گودار سے پہلی بار بحری راستے کے ذریعے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کو پاک چین دوستی میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’گوادر سے چین کے لیے براہ راست پانی کے راستے ایکسپورٹ کا آغاز کردیا ہے‘۔میڈیا کے مطابق 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ گزشتہ روز (24 مئی 2023ء) کو گوادر سے روانہ ہوا جو آئندہ 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا۔ کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے۔ اس اہم سنگ میل کے بعد سی پیک منصوبہ انٹرنیشنل کارگو کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔

Comments Off on تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…