Home Latest News Urdu تجزیہ کار ڈاکٹر طلعت شبیر نے پاک چین تعلقات پر ایک کتاب لانچ کرادی۔
Latest News Urdu - April 28, 2021

تجزیہ کار ڈاکٹر طلعت شبیر نے پاک چین تعلقات پر ایک کتاب لانچ کرادی۔

.

ڈاکٹر طلعت شبیر نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹیڈیز (آئی ایس ایس) میں ”کرییٹنگ شیئرڈ فیوچر،پاکستان چائینہ:اے جرنی آف فرینڈشپ اینڈ ٹرسٹ” کے عنوان سے ایک کتاب لانچ کی ہے۔اس لانچنگ تقریب کا اہتمام یوریشین سنچری انسٹیٹیوٹ اور مشال پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس کتاب میں چین اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ کتاب کثیر الجہتی شراکت داری اور دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اس میں اس موضوع پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔ جبکہ سابق وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے ریمارکس دیئے کہ اس کتاب میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ دنیا میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان اور چین نے کس طرح اپنے تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔

Comments Off on تجزیہ کار ڈاکٹر طلعت شبیر نے پاک چین تعلقات پر ایک کتاب لانچ کرادی۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف