تھر کے سبب پاکستان میں مثبت تبدیلی آئے گی،چینی قونصل جنرل، لی بیجیان۔
.
‘تھر کے رنگ’ کے عنوان سے منعقدہ فیسٹیول میں مقررین نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھر تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کول فائرڈ پاور پلانٹ پاکستان میں مثبت تبدیلی رونما کرے گا۔ چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ تھر پاکستان کو تبدیل کرے گا اور پاکستان پوری دنیا کو بدل دے گا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سی پیک پراجیکٹس کے تحت چین نے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے اور اب دوسرے مرحلے میں کام کی پیش رفت جاری ہے۔ اس میلے کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے اشتراک سے کیا تھا۔ تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تہوار صحرائی ضلع کی ثقافت ، روایات اور تاریخ کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …