جاوید آفریدی کو سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
.
نامور پاکستانی تاجر جاوید آفریدی کو چین کےپہلے “سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر” ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے چینی حکومت اور آرگنائزنگ کمیٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں انہوں نے چین اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ جاویدآفریدی ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو، ایم جی جے ڈبلیو آٹوموبائل پاکستان اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے مالک ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






